روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی صدر حسن روحاني شام کے بحران کے حل کے
لیے مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے ہيں۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان میں
بتایا گیا کہ مسٹر پوتن اور مسٹر روحاني کے درمیان کل ہونے والی بات چیت
میں شام کے بحران کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مل
کر کام کرنے پر
اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
ونوں لیڈروں نے شام میں نئی جنگ بندی کو صحیح طریقے سے نافذ کرائے جانے اور
قزاخستان کے آستانہ شہر میں اس سلسلے میں امن مذاکرات کا اجلاس منعقد
کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ روس اور ایران شامی متنازعہ صدر بشار
الاسد کےبڑے حامی ہیں۔